کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں منگل کے روز ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے مہلک حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ذرائع کے مطابق حملے میں شامل 2 دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک حملہ آور کا تعلق ضلع چاغی جبکہ دوسرے کا تعلق میزئی اڈا سے ہے، اور دونوں کی شناخت نادرا کے ریکارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دیگر حملہ آوروں کی شناخت کے لیے کے ڈی این اے سیمپلز پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں اور رپورٹ کے آتے ہی مزید شواہد سامنے آئیں گے۔ حکام نے کہا کہ اس پیش رفت سے حملے کے منصوبہ سازوں اور ممکنہ معاونین تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔یاد رہے کہ مشرقی کوئٹہ میں واقع ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب خودکش دھماکے میں ابتدائی طور پر 12 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کی شدت ایسی تھی کہ ماڈل ٹان اور اردگرد کے علاقوں میں آواز دور دور تک سنی گئی۔ حساس علاقہ ہونے کی وجہ سے دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن اور کلیئرنس کا عمل شروع کیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے خفیہ نیٹ ورک کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام متعلقہ شواہد کو جمع کر کے قانونی کارروائی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فورا متعلقہ حکام کو دیں تاکہ دہشتگردانہ حملوں کو روکنے میں مدد مل سکے۔یہ پیش رفت حملے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کرنے اور آئندہ ممکنہ دہشتگردانہ کارروائیوں کو ناکام بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
کوئٹہ ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ،2 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، مزید تحقیقات جاری

ٹیگز:
ایف سی
