کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پی ڈی ایم اے بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ مسٹر کالونی میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش کے لیے جاری ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ٹیموں نے مسلسل کوششوں کے بعد بچے کی لاش نکال لی۔حکام کے مطابق واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد کے تعاون سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا جو کامیابی سے مکمل ہوا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
سریاب روڈ مسٹر کالونی میں ڈوبنے والے بچے کی لاش برآمد، ریسکیو آپریشن مکمل

ٹیگز:
سریاب
