سوراب(ڈیلی گرین گوادر) سوراب کے قریب پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کو سوراب میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر الحرمین ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس کی بکتر بند گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار خلیل احمد شہید ہوگیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
سوراب کے قریب پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھما کہ ایک اہلکار شہید

ٹیگز:
سوراب
