مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ضلع مستونگ میں وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ راشن نہ ملنے پر خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ ڈی سی ہاوس کے سامنے بلاک کر دی۔خواتین نے کہا کہ روزانہ ڈی سی آفس کے چکر کاٹنے کے باوجود انہیں راشن فراہم نہیں کیا جاتا، جس کی وجہ سے وہ مجبور ہو کر شاہراہ کو بلاک کرنے پر مجبور ہوئیں۔ قومی شاہراہ بلاک ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور روزہ دار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔احتجاجی خواتین نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے وعدہ کردہ راشن فوری طور پر مستحق خاندانوں تک پہنچایا جائے اور انہیں بلا تعطل امداد فراہم کی جائے تاکہ روزہ دار اور دیگر مسافر بلاوجہ مشکلات کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات پر فوری توجہ نہ دی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
مستونگ، وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ راشن نہ ملنے پر خواتین کا احتجاج، قومی شاہراہ بلاک کردیا

ٹیگز:
مستونگ
