اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)اوتھل میں قومی شاہراہ مین بس اسٹاپ پر صابرین مسجد کے قریب تیز رفتار کار نے راہگیر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، لیکن پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل کے عین وسط میں قومی شاہراہ مین بس اسٹاپ پر جامع مسجد صابرین کے قریب تیز رفتار کار نے راہگیر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جان بحق شخص کی شناخت نصراللہ ولد عبدالحمید قوم شیخ ساکن اوتھل کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے بعد لاش کو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا واقعے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیاتاہم اوتھل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
اوتھل میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق ` کار ڈرائیور موقع سے فرار

ٹیگز:
ٹکر
