ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر) لانگھہ محلہ میں ایک افسوسناک واقعے میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس کے تین کمسن بچے شامل ہیں، جن کے اچانک جاں بحق ہونے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر کے افراد اندر موجود تھے کہ اچانک چھت گر گئی اور تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالا، تاہم چاروں افراد جانبر نہ ہو سکے۔جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے، جبکہ اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہیں۔
ڈیرہ مراد جمالی کے لانگھہ محلہ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ٹیگز:
مراد جمالی
