کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران جنگ کو پانچ روز پورنے ہونے کو ہے اور بہت سے یورپی ممالک اس کا حصہ بن رہے ہیں یا اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے رہے ہیں جو دانستہ طور پرجنگ کو طویل کرنے اور دیگر ممالک تک پھیل جانے کے خدشات اور خطرات کو بڑھا رہے ہیں جو خدانخواستہ تیسری عالمی جنگ کی شکل اختیار نہ کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے موقع پر دنیا کے ملکوں، ریاستوں نے تیسری جنگ عظیم کو روکنے کے لیے ایک بین الاقوامی فورم وجود میں لانے کی ضرورت محسوس کی تھی اور اس طرح لیگ آف نیشن جو بعد میں اقوام متحدہ کے ادارے کے طور پر تشکیل کی گئی لیکن اقوام متحدہ کے ذمہ وار بین الاقوامی ادارے کی موجوگی میں حالیہ جنگ میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے ہوتے ہوئے خلیجی ممالک اور یورپ اس کا حصہ بنتے جارہے ہیں۔ اور یہ جنگ شدت کے ساتھ بھاری اور جدید ٹیکنالوجی اور تبا کن اسلحہ سے جاری ہے اور پارٹی اقوام متحدہ کے خاموش تماشائی کی کردار پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کو مل بیٹھ کر جنگ کو پھیلنے سے روکنے اور مکمل بند کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ جنگ میں ملوث ملکوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی پر جانا چاہیے۔ جنگ میں ملوث ملکوں کے عوام اور دنیا کی امن کو برباد کرنے سے بچانے کے لیے مذاکرات کی راہ اپنانی چاہیے تاکہ دنیا کو امن کا گہوارہ اور رواں تباہ کن جنگ کا خاتمہ ہوسکیں۔
امریکہ اسرائیل ا ور ایران کی جنگ کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان اپنا کردار ادا کریں ٗ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

ٹیگز:
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی
