کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)شمالی بلوچستان پاک افغان باڈر ایریاز توبہ کاکڑی برشور لوئے بند بادینی توبہ اچکزء کرتو دوبندی کراس مسلم باغ کنجوغی زیارت سنجاوی زیارت خرواری بابا ہرناء روڈ خانوزئی سپیرہ راغہ جینجن لورالاء روڈ اس وقت شدید برف باری کے باعث ان علاقوں کی سڑکیں تاحال بند ہے اور ان علاقوں کے باہمی رابطے منقطع ہے اور سینکڑوں لوگ مقامی آبادی پھنسی ہوء ہے لیکن حکومت کی جانب سے تاحال ان علاقوں کے راستے کھولنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں مقامی لوگوں نے وزیر اعلی بلوچستان کور کمانڈر 12 کور اور گورنر بلوچستان سے اپیل کیا ہے کہ انکے راستے کھولنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی مشینری اس وقت قومی شاہراہوں پر بلاوجہ کھڑی ہے جبکہ قومی شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام این ایچ اے کا ہے جو وہ بخوبی سرانجام دے رہی ہے صوبائی حکومت فوری طور پر ضلع پشین ضلع زیارت ضلع قلعہ سیف اللہ ضلع قلعہ عبداللہ کے اندرون علاقوں کی سڑکیں کھولنے کیلئے پی ڈی ایم اے کی مشینری بھیج دیں اور ان علاقوں میں کسی ناگہانی آفات سے بچنے کیلئے پہلے سے اقدامات اٹھائیں اور غیر معمولی بلاوجہ سرگرمیوں پر فنڈز ضائع نہیں کریں۔
شمالی بلوچستان میں شدید برفباری، پاک افغان سرحدی و اندرونی علاقوں کی سڑکیں بند، سینکڑوں افراد محصور

ٹیگز:
بلوچستان
