گلستان(ڈیلی گرین گوادر)ضلع قلعہ عبداللہ گلستان کے علاقے کلی کشتہ عبدالرحمن زئی میں مبینہ گھریلو تنازعہ پر چچازاد بھائی آپس میں لڑ پڑے، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حاجی عصمت ٹھیکدار اور محراب خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کی لاشیں سول ہسپتال عبدالرحمن زء منتقل کر دی ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کو خود حل کرنے کی کوشش نہ کریں اور کسی بھی قسم کے تنازعے کی صورت میں فورا اہلکاروں سے رابطہ کریں۔
قلعہ عبداللہ گلستان ٗگھریلو تنازعہ پر چچازاد بھائیوں کی لڑائی، دو افراد جاں بحق

ٹیگز:
قلعہ عبداللہ
