ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی کچھی جھل مگسی اور ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ اور حادثات کے واقعات ایک خاتون سمیت تین افراد جاں حق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گوٹھ صوفی محمد عثمان میں ایک شخص نے مبینہ طورپر پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کی لاشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعیشں ورثاء کے حوالے کر دی گئی واقعے کے بارے میں پولیس مذید تحقیقات کر رہی ہے بولان کے علاقے مچھ کے قریب برگ کے مقام پر تیز رفتار ٹرک نے دس سالہ بچہ عجب خان ولد نوروز قمبرانی کو کچل کر ہلاک کر دیا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے واقعے میں جانبحق ہونے والے بچے کی لاش مچھ ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر مذید کاروائی شروع کردی کچھی پولیس تھانہ بھاگ کی حدودگوٹھ ٹوک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فیض محمد دھرپالی کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی زخمی کو سول ہسپتال بھاگ منتقل کر دیا گیا ڈیرہ بگٹی کے علاقے گوٹھ مزاری خان کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ریاض علی ولد شوکت علی شدید زخمی ہو گیا جن کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈیرہ مراد جمالی کچھی جھل مگسی اور ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ اور حادثات کے واقعات ایک خاتون سمیت تین افراد جا ں حق جبکہ دو شدید زخمی

ٹیگز:
ڈیرہ مراد
