تربت(ڈیلی گرین گوادر) تربت میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ ابوالحسن کا بیٹا جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق جمعہ کو تربت کے علا قے ایئر پورٹ روڈ پر گاڑی کی ٹکر کے مو ٹرسائیکل سوار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ ابوالحسن کا بیٹا اسماعیل جاں بحق ہو گیا، پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی بعد ازاں پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور مسلم کو گر فتار کر لیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
تربت، ٹریفک حادثے کے نتیجے میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ ابوالحسن کا بیٹا جاں بحق

ٹیگز:
تربت
