ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار جمالی بائی پاس تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا بیس سالہ نوجوان موقع پر ہلاک ڈرائیور فرار پولیس نے ٹریک تحویل میں لے لی پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار سٹی پولیس تھانے کی حدود جمالی بائی پاس زیرو پوائنٹ کے مقام پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار بیس سالہ نوجوان کو کچل دیا جوکہ موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ ٹریک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر لاش لیبر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس نے ٹریک اپنی تحویل میں لیکر مذید کاروائی شروع کردی
ڈیرہ مراد جمالی میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
