کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئر مین شہید ذولفقار علی بھٹو بین الا قوامی سیاستدان تھے جنہوں نے ایک عوامی سیا ستدان کے طور پر چین سے تعلقات تیسری دنیاء کے مظلوم عوام کی بے باک ترجمانی کی،عالم سطح پر عالم اسلام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیا اور کشمیریوں کی حق خود رادیت کے لئے دنیاء میں کشمیر کے مسئلہ کو اٹھا یا اور ملک وقوم کومتفقہ آئین اور ایٹمی قوت بنایا۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سید اقبال شاہ، سید سعد اللہ شاہ، شیخ بلال مندو خیل،اشفاق بلوچ، عمران لانگو،قیصر بلو چ، حبیب دھانی، دیدار اچکزئی اور حسین بخش نے شہید ذو الفقارعلی بھٹو کی 96ویں سالگرہ پر خطاب کر تے ہوئے کہی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ انہوں نے شہید ذو الفقارعلی بھٹو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ شہید ذو الفقارعلی بھٹو نے اپنی شعلہ بیانی سے استحصالی طبقے کو للکار اجو پاکستانی عوام کے دلوں کی آواز تھی اور عوام کو ایسا لگا کہ بھٹو نے تاریک جھو نپٹر یوں میں روشنی کا چراغ جلد دیا ہوا اور انکے دلوں میں آج بھی بھٹو زندہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہید ذولفقار علی بھٹو ایک عالم سیا ستدان تھے جنہوں نے ایک انقلابی رہنماء کے طور پر چین اور پاکستان کے تعلقات کی بنیا د رکھی جو آج تک مثالی دوستی کے طور پر فروغ پا رہی ہے اور تیسری دنیاء کے مظلوم اور محکموم عوام لا طنی امریکہ ایشیاء اور افریقہ میں قومی اداروں اور تر قی پسند تبدیلی کی تحریکوں کی حمایت کی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لئے اسلامی سر براہ کانفرنس کا انعقاد کیا اور مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیا اور کشمیریوں کے حق خود ا ریت کے لئے ہزار سال تک جنگ لڑ نے کے کئے تیار ہیں اور یہ ہماری بقاء کی جنگ ہے اور بے آئین پاکستان کو ایک متفقہ آئین دیا جو پاکستان کے مستقبل کا آئنہ دار ہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں قومی ادارے روز بروز مستحکم ہو تے جا رہے ہیں شہید ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان دفاعی لحاظ سے مستحکم بنا نے کے لئے ملک کو ایٹمی دنیاء کے صف میں لا کھڑا کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ شہید ذولفقار علی بھٹو کی مشن اور شہید بے نظیر علی بھٹو کے وژن کے لئے آصف علی زردای اور بلاول بھٹو کی جدو جہد کا ساتھ دیکر ملک و قوم کو متحدکر یں۔
شہید ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان دفاعی لحاظ سے مستحکم بنا نے کے لئے ملک کو ایٹمی دنیاء کے صف میں لا کھڑا کر دیا، سید اقبال شاہ

ٹیگز:
سید اقبال شاہ
