مانسہرہ(ڈیلی گرین گوادر) پھلڑہ مانسہرہ میں سفر کے دوران نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں صدر راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر کے کزن اور ایڈیٹر روزنامہ سرکار نیوز ملک صدیق کے بھانجے شدید زخمی ہوگئے، جبکہ ان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔واقعے کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے ڈی پی او مانسہرہ سے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
پھلڑہ مانسہرہ میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، صحافی ملک غلام مرتضی کا کزن ز خمی اس کی اہلیہ جاں بحق

ٹیگز:
مانسہرہ
