پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پنجگور کے علاقے سوردو میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین افراد کا تعلق پنجگور اور ایک کا گریشہ خضدار سے بتایا جاتا ہے۔واقعے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت نظام، اسلام، غلام سرور اور علی کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والا شخص شاہ محمد ہے۔ حملے کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، پولیس نے علاقے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پنجگور ٗ سوردو میں گھر پر مسلح افراد کا حملہ، چار افراد جاں بحق، ایک زخمی

ٹیگز:
پنجگور
