بولان(ڈیلی گرین گوادر)بولان دریا میں طغیانی، بی بی نانی پل کو شدید نقصان قومی شاہراہ N-65 ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے ضلع کچھی میں بولان دریا میں گزشتہ رات اچانک طغیانی آنے کے باعث قومی شاہراہ N-65 پر واقع بی بی نانی پل کو شدید نقصان پہنچا ہے پل کو پہنچنے والے نقصان کے باعث ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدام کے طور پر شاہراہ کو فوری طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے انتظامیہ کے مطابق شاہراہ کی بندش کے باعث کچھی، سبی، بولان اور دیگر علاقوں سے کوئٹہ اور اندرونِ ملک جانے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے شہریوں اور ڈرائیور حضرات کو متبادل راستے اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے یا ہنگامی صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعداد خان مندوخیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے انجینئرز اور عملہ موقع پر موجود ہیں اور پل کی فوری بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جلد از جلد ٹریفک بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
بولان دریا میں طغیانی، قومی شاہراہ N-65 ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

ٹیگز:
بولان
