جعفرآباد(ڈیلی گرین گوادر)قومی شاہراہ پر ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس کی بڑی کارروائی کے دوران پولیس کانسٹیبل کو منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران اینٹی نارکوٹکس اہلکاروں اور اسمگلروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایکسائز آفیسر جاوید بلوچ کے مطابق فائرنگ کے بعد ایک اسمگلر سمیع اللہ پٹھان کو گرفتار جبکہ تین فرار ہوگئے۔گاڑی سے 50 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریبا 5 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق اسمگلر ریوو گاڑی میں منشیات کراچی اسمگل کر رہے تھے، گاڑی کو روکنے کی کوشش پر ملزمان نے فائرنگ کی۔ گرفتار اسمگلر سے مزید تفتیش جاری ہے۔
جعفرآباد، قومی شاہراہ پر ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی `پولیس کانسٹیبل سمیت اسمگلر گرفتار، 50 کلو اعلی کوالٹی چرس برآمد

ٹیگز:
جعفرآباد
