مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر دہشتگردوں نے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق حملے کا نشانہ ڈی ایس پی کی گاڑی تھی۔واقعے کے فورا بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی گرفتاری تک کارروائی جاری رہے گی۔
مستونگ، مسلح افراد کا حملہ، بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار شہید، تین افراد زخمی

ٹیگز:
مستونگ
