کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد مفتی عبد السلام رئیسانی حافظ سراج الدین حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ میر فاروق لانگو حافظ شبیر احمد مدنی حاجی صالح محمدمفتی نیک محمد فاروقی مولانا جمال الدین حقانی حافظ سردار محمد نورزئی مولانا محمد عارف شمشیر اور دیگر نے کہا ہے کہ طاقت ور مجرموں کی سزا کا نظام نہیں ہے کرائے کے مولویوں کی مجبوریوں سے واقف ہیں کہ وہ کس کے کہنے پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے خلاف بول رہے ہیں۔ملک کے نظام کو فیل کرنے والیکرداروں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ مولانا فضل الرحمن نے نسل نو کو بھیانک سازشوں سے آگاہ کیا کہ اس ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں۔ راولپنڈی کے کمشنر کے انکشافات قائد جمعیت کے موقف کی تائید ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کی کوکھ سے خطرناک بحران نے جنم لیا،بدقسمتی سے ذمہ دار ادارے ملک کی تباہی میں ملوث ہیں۔سیاست میں مداخلت کے بغیر ملک کا استحکام مشکل ہے۔ ملک کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیل کر کچھ لوگ مزید داغ دار ہوئے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے احتجاج کی آخری حدوں کو چھو لیں گے۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ قومی اور صوبائی نشستوں پر جیت چکی ہے۔ اب احتجاجی سیاست کے ذریعے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام کی سیاست ملک کی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کرے گی۔
جمعیت علماء اسلام کی سیاست ملک کی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کرے گی، مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
