کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ریکوڈک مائننگ کارپوریشن:آر ڈی ایم سی: نے بتایا ہے کہ کمپنی نے بلوچستان حکومت کو ٹیکس، رائلٹی اور سماجی سرمایہ کاری کی مد میں 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کی ہیں:نجی ٹی وی:کے مطابق ریکوڈک منصوبے میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق شیئر کی گئیں۔کمیونیکیشنز منیجر سامعہ علی شاہ کے مطابق جون 2025 تک ایک کروڑ 75 لاکھ ڈالر رائلٹی، 38 لاکھ ڈالر ٹیکس (جو ملازمین اور دیگر فریقین سے جمع کیا گیا) اور 72 لاکھ ڈالر سماجی سرمایہ کاری کی مد میں ادا کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان حکومت منصوبے میں 25 فیصد کی شراکت دار ہے تاہم اس نے کوئی براہِ راست سرمایہ کاری نہیں کی۔بریفنگ میں کمپنی کی جانب سے مقامی افراد کی تربیت اور فنی ترقی کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر وہ نوجوان بھی موجود تھے جو کمپنی کے تعاون سے 18 ماہ کی تربیت مکمل کرنے کے بعد ارجنٹائن سے واپس آئے ہیں۔ سامعہ علی شاہ کے مطابق تربیت حاصل کرنے والوں میں 14 فیصد خواتین بھی شامل ہیں، اور یہ منصوبہ خطے کے لیے دیرپا ترقی اور روزگار کے مواقع کا ضامن ہے۔
ریکوڈک، آر ڈی ایم سی کی بلوچستان حکومت کو 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں

ٹیگز:
ریکوڈک
