گنداخہ (یو این اے )گنداخہ کے علاقے تھانہ گنداخہ کی حدود میں واقع گاں جانن جمالی کے قریب سم نالے کے پل سے ایک نامعلوم پچاس سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ایس ایچ او گنداخہ کے مطابق لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں اور بظاہر چند روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔ لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تمام پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں، اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جبکہ اہل علاقہ نے خاتون کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
گنداخہ،نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

