سبی(یو این اے )سبی اور گردونواح کے علاقے اس وقت قیامت خیز گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ شدید گرمی کے باعث ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ رواں ماہ کے دوران 516 سے زائد افراد متاثر ہو کر سول اسپتال پہنچ چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرین میں 107 خواتین، 46 بچے اور 363 مرد شامل ہیں جنہیں گرمی لگنے، ہیٹ اسٹروک اور جسمانی کمزوری جیسے مسائل کا سامنا رہا۔ اسپتال انتظامیہ نے گرمی سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔شدید گرمی کے باعث سبی شہر کی گلیاں اور بازار دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک سنسان رہتے ہیں۔ شہری سخت گرمی اور حبس سے بچنے کے لیے گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہیٹ ویو سے بچا کی تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
بلوچستان میں شدید گرمی کا قہر، سبی میں ایک جاں بحق، 516 سے زائد افراد متاثر

