کوئٹہ(یو این اے )انسدادِ پولیو پروگرام کے مطابق کوئٹہ اور گوادر میں لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ نمونے 8 مئی سے 23 مئی کے دوران سیوریج کے پانی سے ماحولیاتی نگرانی کے تحت حاصل کیے گئے تھے۔حکام کے مطابق تمام مثبت نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1 کی موجودگی پائی گئی ہے۔ وائرس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت اور انسدادِ پولیو مہم کے ذمہ داران نے ہنگامی اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلا کو روکا جا سکے۔متعلقہ علاقوں میں انسدادِ پولیو مہم کو مزید مثر بنانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلائیں۔۔
کوئٹہ اور گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

