تربت(یو این اے )ضلع کیچ کے علاقے دشت کراس تنک سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے لیویز فورس بل نگور نے تحویل میں لے کر مقامی پولیس تھانہ منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت منور ولد بیگ محمد، ساکن کلیرو بل نگور کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ لیویز اور پولیس حکام نے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ مقامی افراد نے اس اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
کیچ سے گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

