کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) لورالائی ڈیرہ غازی خان روڈ پر ٹریفک حادثہ 10افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر کوچ بریک فیل ہو نے کے باعث لورالائی ڈیرہ غازی خان روڈ پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار دس مسافر عبدالباقی، محمد شریف،دوست محمد،بختیار، عطا محمد،صبا بمعہ حامد علی،محمد نواز،ظہور احمد،جہانگیر اورعبدالرشید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی جا ری ہے۔
لورالائی،ٹریفک حادثے میں 10 افراد زخمی

ٹیگز:
لورالائی
