ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب جیکب آباد سے گنداواہ کے لیے جانے والی ویگن کو ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی درجنوں موبائل فونز ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب جیکب اباد سے گنداواہ جھل مگسی جانے والی مسافر ویگن کو نصیراباد پولیس کی حدود چانڈیہ موڑ کے مقام پر مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر مسافروں سے لوٹ مار کر کے ہزاروں روپے نقدی موبائل فونز وڈیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر پولیس جایوقوع پر پہنچ گئی علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ڈیرہ مراد جمالی ٗ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر مسافروں لوٹ لیا

ٹیگز:
مراد جمالی
