کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے الگ الگ تعزیتی بیان میں صوبائی مشیر کھیل مینا مجید کے والد کی وفات پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اورمشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کا صوبائی مشیر کھیل مینا مجید کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ زہری
