خاران(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات اور ایم پی اے خاران میر شعیب نوشیروانی نے اپنے دورہ خاران کے دوران مختلف سرکاری اسکولوں، رورل ہیلتھ سینٹر پتکن اور احمد وال روڈ کے ترقیاتی منصوبے کا معائنہ کیا۔اسکولوں کے دورے کے دوران انہوں نے اساتذہ و طلبہ سے ملاقات کی اور ان کے تعلیمی مسائل سنے، جس پر موقع پر ہی متعلقہ حکام کو بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔ رورل ہیلتھ سینٹر پتکن میں حاضری رجسٹر، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے وزیر موصوف کو ادارے کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔ احمد وال روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کے افسران نے منصوبے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے اس موقع پر کہا کہ خاران کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین مقصد ہے، تعلیم، صحت اور مواصلات کے شعبوں میں بہتری کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور انہیں فعال و مثر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔
تعلیم، صحت اور سڑکوں کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانی

ٹیگز:
میر شعیب نوشیروانی
