کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے کوئٹہ ایئر پورٹ پر و زیراعلی بلوچستان،میر سرفراز بگٹی،صوبائی وزرا میر صادق عمرانی،علی مدد جتک اور دیگر رہنما ان کا استقبال کرینگے اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں کوئٹہ ایئر پورٹ روڈ اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے سرینا چوک کو مختلف تصاویر سے سجا دیا گیا ہے بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے کے موقع پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی،صوبائی کابینہ اور بلوچستان کے قبائلی عمائدین سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگے اس حوالے سے میڈیا سے بھی بات چیت کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ذرائع کے مطابق سیکورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورہ کوئٹہ کے موقع پر مصروف ترین دن گزاریں گے مختلف قبائلی عمائدین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع ہے تاہم اس حوالے سے پیپلز پارٹی بلوچستان نے پارٹی چیئر مین کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکیل دیدیا گیا ہے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہے جو چیئر مین بلاول بھٹو کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر اپنی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی گورنمنٹ ہے مخلوط حکومت کے اراکین اسمبلی بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے اور وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے 21منصوبوں کو نکالنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کل 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

ٹیگز:
بلاول بھٹو زرداری
