کچھی(ڈیلی گرین گوادر) کچھی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔پولیس کے مطابق منگل کو کچھی کے علاقے لمجی اور بختیار آباد کے قریب نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
کچھی،نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

ٹیگز:
کچھی
