قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز دشت محمود کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا مقتول کی شناخت شیر احمد سمالانی کے نام سے کی گئی مقتول کی نعش کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش کوورثاء کے حوالے کردیا گیا قتل کی وجہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتی ہے پولیس مزید کاروائی کررہی ہے
قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
قلات
