منگچر (ڈیلی گرین گوادر) منگچر میں جاری دھرنا 30 گھنٹے بعد ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا۔ دونوں فریقین کے درمیان تحریری معاہدہ طے پایا، جس کے تحت لاپتہ افراد خادم حسین نیچاری اور محمد فہیم نیچاری کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے کل رات تک کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔معاہدے کے بعد سڑک کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، جبکہ مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ مذاکرات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات شاہنواز بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹر علی گل عمرانی، اسسٹنٹ کمشنر قلات محمد آفتاب لاسی، سید محمد اشرف شاہ چشتی، ڈاکٹر عبدالمالک نیچاری، ایس ایچ او لیویز منگچر علی اصغر نیچاری سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقررہ مدت میں لاپتہ افراد کی بازیابی کو ممکن بنایا جائے گا۔ مظاہرین نے بھی انتظامیہ کو دی گئی مہلت تک انتظار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
منگچر،30 گھنٹے بعد دھرنا ختم، ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان تحریری معاہدہ طے

ٹیگز:
منگچر
