کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام، نوجوانوں سمیت ہر طبقے کی نمائندہ جماعت ہے، بلوچستان کے نام پر سیا ست کر نے والوں نے صوبے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا، بلو چستان پاکستان کا مستقبل ہے، پیپلز پارٹی کی مر کزی اور صوبائی قیادت کا یہ وژن ہے کہ بلو چستان تر قی کر ے گا تو ملک تر قی کرے گا، بلو چستان کے حقوق کی حق تلفی پر چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے بات کریں گے، آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے منتخب ہو گی اور جیالہ وزیر اعلیٰ اور کوئٹہ کا میئر بھی جیالہ ہو گا۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ، صوبائی ایگز یکٹیو کمیٹی کے ممبران سید حسنین ہاشمی،سر دار عمران بنگلزئی، پی پی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ سمیت دیگر نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے صوبائی ایگز یکٹیو کمیٹی کے رکن سید حسنین ہا شمی کی قیادت میں شامل ہو نے والے نعیم محمد حسنی، خالد محمد حسنی، ابراہیم محمد حسنی، شاہ ویز محمد حسنی،ماما لہڑی، شاہ ویز کا سی، علی دوست لانگو، ہا شمی لانگو سمیت دیگر کی پیپلز پارٹی میں شمو لیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ بلو چستان کے نام پر جن لوگوں نے سیا ست کی ہے انہوں نے صوبے کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا آج کوئٹہ سمیت بلو چستا ن بھر کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں ہمارے شہر اور یہات تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں لوگوں کو تعلیم، صحت، با عزت روز گار سمیت کوئی بھی سہو لیات مہیا نہیں ہے، بلو چستان میں گزشتہ دور حکومت میں جن سیا سی جماعتوں کو ایک بہترین کو موقع ملا کہ وہ صوبے کی خدمت کر تے انہوں نے بھی صوبے کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کیا اور عوام کو مسائل کے رحم و کرم پر چھو ڑ دیا گیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ بلو چستان عوامی پارٹی کے لوگ گلہ کر تے ہیں کہ پیپلز پارٹی انکے لوگ لے کر جا رہے ہیں ہم ان سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ لوگ اپنے لوگوں کو خود سنبھال نہیں پائے، صوبے میں انہیں حکومت کر نے کا موقع ملا لیکن اس دوران بھی انہوں نے نہ عوام کے لئے اور نہ ہی صوبے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات کئے جس کی وجہ سے آج انکی اپنی پارٹی بکھر چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ما ضی میں عمران خان نے ریاست مدینہ کا نام لیکر عوام کے ساتھ جھوٹ بولاآج انکا انجام سب کے سامنے ہے انہوں نے بھی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے عوام نے دیگر سیا ست جماعتوں کو دیکھ لیا اور انہوں نے عوام کو مایو سی کے لئے علا وہ کچھ نہیں دیا، پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے آغازحقوق کے تحت صوبے میں محرومیوں کے خاتمے کی بنیاد رکھی اور بلو چستان کے بنیادی مسائل کو حل کر نے کی کوششیں کیں آئندہ بھی ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر ان مسائل کے خاتمے کی بنیا درکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلدیا تی اور عام انتخابات قریب ہیں کارکن دونوں انتخابات کی بھر پور انداز میں تیا ری کریں اور کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات سے قبل کارکن ووٹر فہرستوں، حلقوں سمیت تمام چیزوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ان کے پاس بروقت تمام معلومات موجود ہوں۔ مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بلو چستان کے عوام نے منتخب کیا توہم صوبے کے مسائل کے حل کی بنیاد رکھیں گے۔اس موقع پر انہوں نے پارٹی میں شمولیت کر نے والوں کو پارٹی مفلر بھی پہنا ئے۔
بلوچستان کے نام پر سیا ست کر نے والوں نے صوبے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا، میر چنگیز خان جمالی

ٹیگز:
میر چنگیز خان جمالی
