کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام(نظریاتی)ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی،شیخ الحدیث مولناسراج الدین،،مولانا نیازمحمد، مولنا خدائے نظر، حاجی عبیداللہ حقانی حاجی دادمحمد، مولنا حافظ عبیداللہ، مفتی عبدالرحمن، مولنا رحمت اللہ حقانی، مولنا اللہ بخش، حاجی فیض اللہ اخونذادہ، مولنا محمد ابراہیم، آغاابراہیم شاہ، نادرخان اچگزئی، مولنا علاالدین، مولناشمس اللہ، مولنا محمدصادق مولنا محمد حسن ودیگر نے جنازوں کے موقع پر مسلم اتحاد کالونی میں دلخراش واقعہ میں قیمتی انسانوں کی شہادت پر اظہار افسوس اور غمزدہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہونے کا اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ آج اس دلخراش واقعہ کی زمہ دار گیس انتظامیہ ہے گیس حکام کے خلاف ایف آ یی آر کاٹ دیا جائے اور گیس محکمہ فوری طور پر معاوضہ دیا جائے آئے روز گیس دھماکے اور ہلاکتیں گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے درپیش آتی ہے گیس حکام کی من مانیاں اور غفلت سے عوام جنازے اٹھا رہے ہیں کئی کئی بار آواز اٹھای ہے لیکن گیس حکام کو سنا یی نہیں دیا جارہا ہے آج ہم جنازوں کو گیس دفتر کے سامنے احتجاجا رکھ سکتے تھے لیکن ہم نے اپنے جنازوں کی لاج رکھی گیس حکام ہوش کے ناخن لیے عوام کو مجبور نہ کرے کہ ان کو گیس کے دفتر سے نکالیں اور دفتروں کو تالہ لگایں کب تک عوام جنازے اٹھاتے رینگی عدلیہ ایسے دلخراش واقعات کا ازخود نوٹس لیے اور پچاس پچاس لاکھ فی کس معاوضہ ان سے لواحقین کو دلوایا جائے اور حکومتی سطح پر ان کے ساتھ ہرقسم کیممکنہ تعاون کیا جائے اور گیس کے اعلی حکام کے خلاف جلد از جلد قانونی کارواء عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ اسطرح افسوس ناک واقع پیش نہ ہو جائے انہوں نے کہا کہ سخت سردی میں گیس پریشر اور لوڈشیڈنگ سے عوام کو درگور کرنے کی کوشش ہے گیس حکام شرافت کی بولی نہیں سمجھتی ہے ہمیں عملی اقدام لینے پر مجبور کر رہے ہیں گیس حکام تو آخر اس صوبے کے رہنے والوں کو انسان بھی نہیں سمجھتے ہیں عوام سردی سے ٹھٹر رہے گی اور یہ خرمستیاں کرے ایک وقت تک برداشت ہو سکتی ہے صبر نے بھی ہمیں جواب دے دیا ہے گیس حکام اپنا قبلہ درست کرے
کوئٹہ،گیس حکام کی من مانیاں اور غفلت سے عوام جنازے اٹھا رہے ہیں،قاری مہر اللہ

ٹیگز:
قاری مہر اللہ
