کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جعفر ایکسپریس پر فائرنگ اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہونے پر ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان کی ہدایت پر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو فوری طور پر اسپتال پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اسپتال میں زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایمبولینسز کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق اسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ

ٹیگز:
جعفر ایکسپریس
