کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ درست نہیں اور یہ ملک کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام نیوز انسائیٹ ود عامر ضیا میں گفتگو کے دوران کیا۔کامران مرتضی نے کہا کہ صدر مملکت کی جانب سے اس فیصلے پر اعتراض اٹھانا ایک مثبت قدم ہے اور جے یو آئی اس معاملے پر قرارداد پاس کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ حکومتی نظام اپنی اہمیت کھو رہا ہے، جبکہ حکمرانوں کی جانب سے عوام کی آواز دبانے کی روایت اچھے نتائج نہیں دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کسی کے ایجنڈے کے تحت جے یو آئی کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں، تاہم ان کے بیانات بے بنیاد ہیں۔ سینیٹر کامران مرتضی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ ملک کے ساتھ زیادتی ہے،سینیٹر کامران مرتضی

ٹیگز:
سینیٹر کامران مرتضی
