کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف آف سراون سابق وزیر اعلی جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مستونگ کے حلقے میں صاف شفاف دھاندلی شروع ہے میں دھمکی دی گئی ہے، تمہارے لیے حالات اور خراب ہو نگے فوجی عدالت میں عام شہریوں پہ کیس چلانا آئین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ان خیالات کا اظہار نواب اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ میں اگر کسی شہری،سیاسی کارکن سے جرم سرزد ہو اس پہ شرعی عدالت میں کیس چلایا جائے۔ فوجی عدالت میں عام شہریوں پہ کیس چلانا آئین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جو فوجی عدالتوں کے حق میں ہیں ان کو غزہ میں جنگ کے لیے بھجا جائے نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ مستونگ کے حلقہ میں صاف شفاف دھاندلی شروع ہے تقرری تبادلے صوبائی حکومت اپنی ضرورت کے مطابق کر رہی ہے، ہمیں دھمکی دی گئی ہے، تمہارے لیے حالات اور خراب ہو نگے شاہد مستونگ میں دھماکے بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔جب تک سیاسی معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی، سیاسی معاملات زور زبردستی طاقت کے ذریعے بہتر نہیں ہو سکتے۔
مستونگ کے حلقے میں صاف شفاف دھاندلی شروع ہے،نواب اسلم رئیسانی

ٹیگز:
نواب اسلم رئیسانی
