ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ریاست اپنا کام کر رہی ہے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ان کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ کوئٹہ ٓائیں انکو صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ کا دورہ کرواں گا وہ اپنی گندی سیاست اپنے پاس رکھیں۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے دورہ جعفرآباد کے موقع پر مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا حکومت اپنا کام کر رہی ہے ریاست کی رٹ جو بھی چیلنج کرے گا ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا انھوں نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بلوچستان کے متعلق بیان کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ اپوزیشن اپنی گندی سیات بلوچستان میں مت کریں بلوچستان کے حالات پرامن ہیں ہمیں بلوچستان کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے یوتھ کو ڈپویلمنٹ کرنا ہے علاوہ ازیں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورہ پر جعفراباد گوٹھ مرید بگٹی پہنچے تو انکا شاندار استقبال کیا گیا وزیراعلی نے مقامی قبایلی عمائدین سے ملاقات کی ایک قبائلی تنازعہ کو حل کر کے دونوں فریقین کو شیروشکر کر دیا گیا وزیراعلی کے ہمراہ صوبائی وزراء میر صادق عمرانی،پارلیمانی سیکرٹریز مجید بادینی،میر محمد خان لہڑی سمیت دیگر اعلی حکام بھی ساتھ تھے۔ اس موقع پر قبایلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا امن واستحکام کے بغیر ترتی ممکن نہیں قومی یکجہتی بلوچستان کی پائیدار ترتی وخوشحالی کی ضمانت ہے بلوچستان میں قبایلی تناعات کے خاتمے کے بغیر صوبے کی ترقی امن قائم نہیں رہ سکتا حکومت قبائلی عمائدین سے ملکر تناعات کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے صوبے بھر کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عملی کام کر رہے ہیں صوبے کے عوام اپنی ترقی امن واستحکام اور خوشحالی کے خواہاں ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت تعلیم صحت زراعت کے فروغ مواصلات کی بہتری سمیت عوام کی بنیادی انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے نوجوان طبقے کو ہنر مند بنا کر انھلیں باعزت روزگاری کی فراہمی پر یعقین رکھتے ہیں بلوچستان کا مستقبل روشن ہیصوبے سے مایوسیوں اور اندھیروں سے نکال کر ترقی کی پٹڑی پر گامزن کر دیا ہے عوام کی بلا امیتاز خدمت پر یعقین رکھتے ہیں بعد ازیں سابق صوبائی وزیر میر فائق خان جمالی نے وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کے اعزاز میں جمالی ہاوس ڈیرہ اللہ یار میں استقبالیہ دیا جس میں صوباء وزرا قبایلی عمادین سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران شریک ہوئے۔
بلوچستان میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،میر سرفراز خان بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز خان بگٹی
