کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین لوکل کونسلز وفنانس کمیشن صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی و کو چیرمین صوبائی وزیر بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی کے زیر صدارت لوکل کونسلز وفنانس کمیشن کا نواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکریٹری لوکل گورنمنٹ عبد الروف بلوچ، اسپیشل سکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور لو کل گورنمنٹ کے آفیسران اور لوکل کونسلز کے نمائندے بھی شریک تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے مالی مسائل دستیاب وسائل میں حل کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے صوبے میں ڈسٹرکٹ و یونین کونسلز کی اختیارات اور مضبوطی کے لیے ہما ری حکومت تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر لوگوں کے مسائل لوکل سطح پر ان کے دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں رینگے اس موقع پر لوکل گورنمنٹ کے آفیسران و بورڈ کے نمائندوں نے تنخواوں، پینشن اور بقا یجات کے حوالے سے مختلف ایجنڈے پیش کیے اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں سے مخاطب ہو کر کہاکہ آئندہ کے اجلاس میں لو کل گورنمنٹ کے مشینری کیاخراجات، تنخواوں، پنشنزاور بقایاجات کو صحیح طور علیحدہ علیحدہ کر کے پیش کرے تا کہ ہم لوکل گورنمنٹ کے ما لی مسائل کے حل کے لیے پا لیسی واضح کرسکے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویونین کونسلز کی کا کردگی بہتر بنانے کیلئے ہماری حکومت نے بلوچستان کے تمام اضلاع کے یونین کونسلز کے فنڈز میں برابری کے بنیادپر اضافہ کیا ہے تاکہ کونسلرز اپنے یونین کونسلز کے لوکل سطح پر عوامی مسائل مو ئثر طریقے سے حل کر سکے۔ قبل ازیں نئے وزیر بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی کو لوکل کونسلز فنانس کمیشن کے ساخت کی بارے میں مختصر بریفننگ بھی دی گئی۔ دونوں وزراء نے کہاکہ ہمارا تعاون صوبیکے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ اور یونین کونسلز کے ساتھ رہے گا تاکہ اس کی کاکردگی لو کل سطح پر مزید بہتر ہوسکے۔
لوکل گورنمنٹ کے مالی مسائل دستیاب وسائل میں حل کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے، میرشعیب نوشیروانی

ٹیگز:
میرشعیب نوشیروانی
