کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پروفیشنل پینل کے سربراہ و پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمد خان کاکڑ کی ایک اور کاوش رنگ لے آئی، صوبائی حکومت نے بلوچستان بار کونسل کیلئے 73 کروڑ کی لاگت سے ایک ایکڑ پر بلڈنگ کی تعمیر کی منظوری دیدی۔ واضح رہے کہ پروفیشنل پینل کے سربراہ اور پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمد خان کاکڑ کی 13 سالوں سے جاری تاریخی جدوجہد رنگ لے آئی یہ کاوش بلوچستان کے وکلاء کو سال 2025 ء کا پہلا تحفہ ہے۔ صوبائی حکومت نے بلوچستان بار کونسل کیلئے ایک ایکڑ پر 73 کروڑ روپے کی لاگت سے بلڈنگ کی تعمیر کی منظوری دیدی۔ بلڈنگ میں ایڈیٹوریم، کانفرنس ہال، ممبرز کیلئے دفاتر، کار پارکنگ، اسٹینڈ بائی جنریٹرز سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں اس سے قبل حکومت بلوچستان نے بلوچستان بار کونسل کی بلڈنگ کیلئے ایک ایکڑ اراضی بھی مختص کی تھی۔ واضح رہے کہ اس بلڈنگ کی لاگت پہلے 6 کروڑ تھی جس کے بعد ری وائز کرکے 73 کروڑ کردی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے بلوچستان بار کونسل کیلئے 73 کروڑ کی لاگت سے ایک ایکڑ پر بلڈنگ کی تعمیر کی منظوری دیدی

ٹیگز:
بلوچستان بار کونسل
