قلات(ڈیلی گرین گوادر )ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ سے پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما و چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب احمد زہری، نوابزادہ سدیس زہری اور ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ شکیل زہری نے ملاقات کی۔ملاقات میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی اسکیمات، زاوہ ڈیم کی تعمیر، سبزی منڈی کی فعالی، سرکاری دفاتر میں محکموں کے سربراہان کی حاضری اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر رہنماں نے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ کی عوامی خدمات، کھلی کچہریوں کے انعقاد، سرکاری ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے اور تعلیم و صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کے اقدامات کو سراہا۔
نوابزادہ شعیب زہری کی ڈپٹی کمشنر قلات سے ملاقات

ٹیگز:
نوابزادہ شعیب زہری
