کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے کوئٹہ سول ہسپتال میں آل پارٹیز کا نفرنس کا انعقادہوا جس میں صوبے کے 9 مختلف پارٹیوں نے شرکت کی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس پر زور دیا کہ وہ ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں سرکاری ہسپتالوں میں اکثر ڈاکٹر ہسپتال میں نظر نہیں آتے ڈاکٹرز ہیلتھ مافیاز کے ساتھ ملا ہوتا ہے اس لیے سرکاری ہسپتال تباہ ہیں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیدار بھی اپنی ذمہ داری کو یقینی بنائیں ڈاکٹرز ہمارے ہیں ادارے ہمارے ہیں کسی صورت تباہ نہیں ہونے دیں گے موجودہ حکومت فارم 47کی پیداوار ہے سرکاری ہسپتالوں کو پرائیوٹائز کرنا غلط اقدام ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمان جمعیت نظریاتی کے امیر مولانا عبدالقادر لونی نیشنل پارٹی کے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ تحریک انصاف کے وائس پریزڈنٹ خرشید کاکڑ بی این پی عوامی کے ضلعی صدر ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور دیگر رہنما وں نے خطاب کرتے ہوئے کیا گرینڈ الائنس کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماوں نے اپنے مطالبات اور خدشات سے آل پارٹیز کے رہنماوں کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ہسپتالوں کو نجکاری کی طرف لے جارہے ہیں بلوچستان بھر میں 3995ڈاکٹرز 32ہزار پیرامیڈیکل سٹاف 900نرسز خدمات سرانجام دے رہے ہیں 4ہزار سے زائد ڈاکٹرز بیروزگار ہے اسی طرح 3ہزار نرسز بھی بیروزگار ہیں ہم نے اپنے جائز مطالبات کے لیے ہڑتال کی ہوئی ہے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ حکومت کو ہسپتالوں کی حالت درست کرنے کی ضرورت ہے ڈاکٹرز اپنے گریباں میں جانکھیں وہ بھی ڈیوٹی نہیں کرتے اکثر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر نظر نہیں آتے ڈاکٹر ز لوگوں کے علاج کے بجائے بیرون ملک چکر لگاتے رہتے ہیں ڈاکٹر ہیلتھ مافیا کے ساتھ ملا ہوتا ہے اس لیے ہیلتھ تباہی کے دہانے پر ہے جمعیت نظریاتی کے امیر مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ حکومت گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیں سرکاری ہسپتالوں کی حالت تباہی کی جانب گامزن ہے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیدار بھی اپنی ذمہ داری کو یقینی بنائیں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے رہنما ڈاکٹر ناشناس لہڑی کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں ڈاکٹرز ہمارے ہیں ادارے بھی ہمارے ہیں کسی صورت تباہ نہیں ہونے دیں گے تحریک انصاف کے وائس پریزڈنٹ خورشید کاکڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت فارم 47کی پیداوار ہے حکومت ہمارے اداروں کو تباہی کے طرف لے جارہا ہے اسی طرح ہیلتھ مافیاز نے ہمارے اداروں کو تباہ کرکے رکھا ہوا ہے ہم سب کو مل کر اپنے لوگوں کی خدمت کرنی چاہیے۔
سیاسی جماعتوں کا سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج،گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات کی حمایت

ٹیگز:
گرینڈ ہیلتھ الائنس
