کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیدہشت گرد عناصر ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں کر سکتے پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو سی ایم ایچ میں زیر علاج کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے اس سانحہ میں زخمیوں سے ان کی جلد صحت یابی،نیک خواہشات اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے شہداء کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اور یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردی میں ملوث عناصر کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کرنیوالے شرپسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ھیں۔ دہشتگردی کی عفریت کا خاتمہ کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کا کردار قابل قدر ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف بلوچستان کے ترقیاتی کاموں میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ھے۔صوبے کی ترقی اور خوشحالی کاسفر ھمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد عناصر صوبہ بلوچستان کی ترقی سے خائف ہیں۔ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گرد حملہ بزدلانہ کاروائی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے صوبہ بلوچستان میں امن،ترقی واستحکام کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
دہشت گرد عناصر ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں کر سکتے،سیدال خان

ٹیگز:
سیدال خان
