کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)فیڈرل لیویز فورس کے ریٹائرڈ ملازمین پروفیسر شیرحیدرشیرانی،لعل جان مری،عنایت اللہ کبزئی،خانان جوگیزئی،شاہ محمدکاکڑ،محمدطاہردمڑ،یار محمد اورحاجی شاہ ولی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی فیڈرل لیویز کو صوبائی لیویز میں ضم کرنے کے اپنے وعدے پر فوری عملدرآمدکو یقینی بنائیں بصورت دیگر بلوچستان بھرمیں دوبارہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ پروفیسر شیرحیدرشیرنی نے کہا کہ فیڈرل لیویز فورس کے ریٹائرڈ ملامزین اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ تین سال سے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں 27مئی کو وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے پریس کلب کے سامنے ریٹائرڈ ملازمین کے احتجاجی کیمپ آکر یقین دلایا کہ ریٹائرڈ لیویز ملازمین کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا اسکے بعد فیڈرل لیویز کو صوبائی لیویز میں ضم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیااور فیڈرل لیویز کے دیگر مطالبات کیلئے وزراء پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی لیکن چھ ماہ گزرنے کے باوجود وزیراعلیٰ کے احکامات پرکوئی عملدرآمد نہیں ہواجس کی وجہ سے ہم غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ریٹائرڈ فیڈرل لیویز ملازمین کے جائز مطالبات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کریں بصورت دیگر30نومبر سے پورے بلوچستان میں احتجاج پر مجبور ہونگے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان فیڈرل لیویز کو صوبائی لیویز میں ضم کرنے کے اپنے وعدے پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں،پروفیسر شیرحیدر

ٹیگز:
پروفیسر شیرحیدر
