ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ اللہ یار میں دو بچے تالاب میں نہاتے ہوے ڈوب کر جاں بحق ہوگے، بہادر شاہ کالونی میں 8 سالہ فتح محمد اور 9 سالہ محمد طاہر کٹبار گرمی سے بچنے کے لیے دیگر بچوں کے ہمراہ تالاب میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب گئے، ڈوبنے والے دونوں بچوں کی لاشیں دو گھنٹے بعد تالاب سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی گیں جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں گھر پہنچائی گئی۔
ڈیرہ اللہ یار،تالاب میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق

ٹیگز:
ڈیرہ اللہ یار
