ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ اللہ یار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایس پی جعفرآباد کے اسکواڈ میں شامل اہلکار جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق اے ٹی ایف اہلکار غلام محمد بھیو کو بائی پاس پر زیب ٹاؤن کے قریب موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے اندھا دھند فارنگ کرکے قتل کر دیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگے، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے اہلکار کی لاش ہسپتال منتقل کر دی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گی، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، دریں اثنا جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی جنازہ نماز شہید رحیم بخش مری پولیس لائن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پولیس کے اعلی افسران سمیت لواحقین اور شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے مقتول کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ڈیرہ اللہ یار،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایس پی جعفر آباد کا گن مین جاں بحق

ٹیگز:
ڈیرہ اللہ یار
