سبی(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ کی خصوصی ہدایات اور ذاتی دلچسپی کے باعث طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلہ سے بہہ جانے والے پنجرہ پل کا کام تیزی سے جاری ہے پل کی تعمیر کا 60فیصد حصہ مکمل کرلیاگیا تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ اور وفاقی وزیر مواصلات شاہد اشرف کی کاوشیں رنگ لے آئیں،دوماہ کے قلیل عرصہ میں پروجیکٹ کا 60فیصد حصہ مکمل ہوگیا،ماہ فروری کے آخری عشرہ میں پنجرہ پل کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جاے گا،این ایچ اے حکام،ٹرانسپوٹرز اور عوامی حلقوں کی جانب سے نگران وفاقی حکومت اور این ایچ اے حکام کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا،خبررساں اداری یواین اے کی سروے رپورٹ کے مطابق ماہ اگست 2022میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں کے سیلابی ریلوں میں N65کوئٹہ جیکب آباد قومی شاہراہ کا اہم پنجرہ پل بہہ گیا تھا جس کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کا سبی اور نصیرآباد ڈویژن سمیت اندرون ملک سے رابطہ منقتع ہوگیا تھا پل کے بہہ جانے کے بعد راستہ کئی کئی ہفتوں بند رہتا جبکہ ٹریفک جام ایک معمول بن چکا تھا جس کی وجہ ٹرانسپوٹرز سمیت مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارت عظمی کے عہدے کا حلف لینے کے فورا بعد پنجرہ پل کی تعمیر کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو خصوصی فنڈز جاری کرکے پل کو چار ماہ کے قلیل المدت عرصہ میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کئیے تھے،جس پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے این ایچ اے حکام کے مطابق پنجرہ پل پہاڑوں کے دامن میں واقع ہونے کی وجہ سے یہ پروجیکٹ ایک انتہائی چیلنج ایبل تھا جسے این ایچ اے کے ماہر اور تجربہ کار انجینئیرز نے پنجرہ پل کا سابق ڈیزائن تبدیل کرکے اب تک پل کا 60فیصد حصہ صرف دوماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل کردیا ہے جبکہ انشااللہ ماہ فروری کے آخری عشرہ میں پل کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جاے گا سخت موسمی اثرات اور نامسائد حالات کی پرواہ کئیے بغیر دن رات پل کا تعمیراتی کام جاری ہے،کوئٹہ اور سبی سمیت جیکب آباد روٹ کے ٹرانسپوٹرز اور عوامی حلقوں نے پنجرہ پل کی قلیل المدت عرصہ میں تکمیل کی جانب گامزن پروجیکٹ پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وفاقی وزیر شاہد اشرف تارڑ سمیت این ایچ اے حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ اتنے کم اور قلیل عرصہ میں مکمل ہونے والا پاکستان کا سب سے پہلا اور بڑا ہروجیکٹ ہے جس کی تکمیل کو یقینی بنایا جارہا ہے پل کی تکمیل کے بعدپاکستان کے دیگر صوبوں کا نہ صرف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تجارتی ومعاشی رابطہ بحال ہوگا بلکہ بین الاقوامی تجارت کے حوالے سے بھی آسانی ہوگی،جس کا تمام تر سہرا نگران حکومت وفاقی حکومت کو جاتا ہے۔
طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلہ سے بہہ جانے والے پنجرہ پل کا کام تیزی سے جاری

ٹیگز:
پنجرہ پل
