کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) متحدہ لو کل بس ایسو سی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لو کل ٹر انسپورٹرز کے سا تھ جو نا روا سلو ک اختیا ر کیا گیا ہے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں لو کل ٹر انسپورٹرز کو شہر سے با ہر نکالا گیا تو تمام ٹر انسپورٹرز بے روز گا ر ہوجائیں گے ہم وزیر اعلیٰ بلو چستان، چیف سیکر ٹری بلو چستان،آئی جی پو لیس بلو چستان، سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کر تے ہیں کہ ہمیں ہما رے مخصوص بس اسٹاپ پر بسیں کھڑی کر نے کی اجا زت دی بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ یہ بات متحدہ لو کل بس ایسو سی ایشن کے سینئر نائب صدر محمدانور بنگلزئی،نائب صدرملک ضمیر شاہوانی، جنرل سیکر ٹری شیر احمد بلو چ، لا لا حنیف شا ہوانی،اختر جان کاکڑ، بلند خان شاہونی، عالم خان کاکڑ، مہران خان لہڑی، داؤد خان کرد، عبد المجیدزہری، عمر آفریدی، مولوی غلام محمد لانگو، محمد اسلم کاکڑ، شاہ محمد اچکزئی سمیت دیگر نے بدھ کو حاجی محمد اسحاق بازئی کی زیر صدارت منعقد ہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ متحدہ لو کل بس ایسو سی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 2006میں بھی راتوں رات ہمیں ہما رے اڈوں سے ہمیں بے دخل کیا گیا تھا اور جو معائد ے ہما رے سا تھ طے کئے گئے تھے آج تک ان پر کسی بھی قسم کا عمل در آمد نہیں کیا گیالو کل بسیں شہر کے اندر چلتی ہیں جس سے طلباء، غریب وبزگ شہریوں کو بہت سا ری سہو لیات میسر ہیں سیکر ٹر ی آر ٹی اے بلو چستان نے ہما رے مخصوص بس اسٹاپ سے ہما ری بسوں ہٹا دیا ہے جس کی وجہ سے ٹر انسپورٹر ز کو مشکلات کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے انہوں نے کہاکہ اگر بسوں کو شہر سے با ہر نکا ل دیا گیا تو غریب ٹر انسپورٹر ز کا گز ر بسر کا نا مشکل ہو جائے گا انہوں نے کہاکہ ہماری وزیر اعلیٰ بلو چستان، آئی جی پو لیس بلو چستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں شہر سے با ہر منتقل نہ کیا جائے ہمیں ہما رے مخصوص بس اسٹاپ پر بسیں کھڑی کر نے کی اجا زت دی جائے اگر ہما رے مسئلے کا حل نہیں نکالا جا تا تو ہم مجبوراً شہر کی تمام شاہروں کو بلا ک کر کے احتجاج کر نے پر مجبور ہوں گے
مخصوص بس اسٹاپ پر بسیں کھڑی کر نے کی اجا زت دی بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے، متحدہ لو کل بس ایسو سی ایشن

