کراچی(ڈیلی گرین گوادر) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بہت بڑا جلسہ منعقد کریں گے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی قوت بن کے ابرے گی سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی باقی صوبوں میں بھی پیپلز پارٹی بھر پور کامیابیاں حاصل کریے گی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان کے ترقی میں صرف تین سردار روکاوٹ ہیں ن لیگ کو میں نے اصولوں پر چھوڑا، مریم نواز کی کوئٹہ آمد پر میں نے بھرپور پروٹوکول دیا، لیکن مجھے اسٹیج پر نہیں بیٹھنے دیا گیا، پی ڈی ایم کے جلسے میں مجھے شرکت سے روک دیا گیا،اسلام آباد سے بے وقوف بنایا جاتا ہے کہ سردار ترقی روکتے ہیں کوئی سردار ترقی نہیں روکتا۔ بلوچستان کی ترقی کی باتیں کی جاتی تھیں، وہ ترقی کہاں ہے، لاہور کا جلسہ بھی دیکھا اب کوئٹہ کا جلسہ دیکھنا، اسلام آباد کے لوگ خود کچھ کرنہیں سکتے، بلوچستان کے سرداروں پر ملبہ ڈالتے ہیں، ہم ترقی پسند سردار ہیں تھوک کر چاٹنا نواز شریف کی عادت ہی میں نواب نوروز خان کا نواسہ ہوں، ہم نے قرآن پاک کو اپنے گلے میں لٹکا کے پھانسی کے پھندے کو چوما ہے۔ میں نے اپنے حکومت کے دور میں خضدار میں سکندر شہید یونیورسٹی تعمیر کی اس کے علاوہ میرے حلقے میں کالج اور ہسپتال موجود ہیں ایک سوال کے جواب میں نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ نواز شریف نے بلوچستان عوامی پارٹی کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ اس پارٹی کے کسی رکن کو مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کی اجازت نہیں ہوگی اب نواز شریف بتا ئے کے وہ بلوچستان عوامی پارٹی کے لوگوں کو کیوں اپنے پارٹی میں شمولیت کروا رہے ہیں ۔
بلوچستان کے ترقی میں صرف تین سردار روکاوٹ ہیں،ن لیگ کو میں نے اصولوں پر چھوڑا،نواب ثناء اللہ خان زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ خان زہری
