کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خاران میں مبینہ حملے کی اطلاع کے بعد بلوچستان بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔جاری کیے گئے ہنگامی الرٹ میں تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو فوری طور پر اپنی اپنی جائے تعیناتی پر پہنچنے، پولیس اسٹیشنز میں نفری بڑھانے اور مکمل اسلحے کے ساتھ ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔الرٹ کے مطابق ریڈ زون، پولیس ہیڈکوارٹرز، اے ٹی ایف، سیکیورٹی ونگ اور ٹریفک پولیس سمیت تمام متعلقہ یونٹس کو بھی انتہائی چوکس رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں ..
کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاری

ٹیگز:
کوئٹہ
